اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈاون نیوز کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت افغانستان اور ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 132 سے زائد افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.5 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا. دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 193 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 2 بجکر 9 منٹ پر آیا، جبکہ اس کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد تھا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے.
پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 132 ہوگئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 132 ہوگئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
source : abna24