بین الاقوامی: بوسنیا ہرزگوینہ میں جامع مسجد آتیک پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ بوسنیا ہرزگوینہ کے شمالی شہر "بیلینا" میں جامع مسجد آتیک پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ نامعلوم افراد نے جامع مسجد آتیک پر اس حملے میں اس مسجد کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے توڑ دئیے اور مسجد کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔
بوسنیا ہرزگوینہ میں مسلم یونین اور ادیان کونسل نے مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال بوسنیا ہرزگوینہ میں 34 بار مقدس مقامات پر حملے ہوئے ہیں۔
source : http://shabestan.net