بین الاقوامی: مراجع عظام تقلید کے دفاتر حج نے مدینہ منورہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مراجع عظام تقلید کے دفاترحج نے مدینہ منورہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
مراجع عظام تقلید کی جانب سے زائرین کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کی غرض سے مدینہ منورہ میں دفاترحج قائم کیے گئے ہیں۔
مدینہ منورہ سے حج سائٹ کی رپورٹ کےمطابق ابھی تک حضرات آیات عظام سیستانی،مکارم شیرازی اورصافی گلپایگانی حفظہم اللہ کے دفاترنے مدینہ منورہ میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مراجع عظام تقلید کے دفاترمدینہ منورہ کے "بدرالمحمدیہ" ہوٹل کی دوسری منزل پرواقع ہیں۔
source : http://www.shabestan.net