اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

کوسوو میں ایک نئی مسجد کی تاسیس

بین الاقوامی: کوسوو کے شہر پریشتینا کی کونسل کی حمایت سے اس شہر میں ایک نئی مسجد تعمیرکی جارہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی روپورٹ کے مطابق کوسوو کے دارالحکومت پریشتینا کی بلدیہ نے فیصلہ کیا ہےکہ اس ملک کےاسلامی حکام کی ایک پرانی درخواست کوعملی جامہ پہنانے کے لیے کوسوو کے دارالحکومت میں ایک نئی مسجد کوتعمیرکیا جائے۔

اس بلدیہ نے اپنے ایک بیانے میں کہا ہےکہ پریشتینا کی کونسل نے اس شہرمیں مسجد کی عمارت کی تعمیرکے لیے ایک جگہ کی تعیین کے فیصلے کی تائید کی ہے۔

طے یہ پایا ہے کہ یہ مسجد ۸۱۰۰مربع میٹرکے رقبے پربنائی جائے اوراس وقت اس جگہ پرپوسٹ آفس کی عمارت واقع ہے اسی بناپر اس پوسٹ آفس کی یہ عمارت کسی اورجگہ پرمنتقل ہورہی ہے۔

الاکولہ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے اسلامی حکام نے اس مسجد کے لیے اس جگہ کے انتخاب کی حمایت کی ہے۔ کوسوومیں ایک سروے کے مطابق اس ملک کی ۲۰لاکھ کی آبادی میں تقریبا۹۶فیصد مسلمان ہیں اورتقریبا چالیس ہزارکیتھولک اورپچیس ہزارارتھوڈکس عیسائی زندگی بسرکررہے ہیں۔ کوسوونے ۲۰۱۰ء میں صربیہ سے اپنےاستقلال کا اعلان کیا تھا۔


source : www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment