بين الاقوامی گروپ: اسلامی دنيا میں تعمير ہونے والی پہلی مسجد جو مسجد "قبا" كے نام سے مشہور ہے اور پيغمبر اسلام (ص)كے شہر مدينہ منورہ میں واقع ہے،سعودی عرب كی اوقاف اور امور اسلامی كی وزارت نے اس مسجد كی تعمير نو كا فيصلہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے خبررساں ايجنسی "iina"سے نقل كيا ہے اس مسجد كی تعمير نو كے منصوبے كو فائنل كرنے كيلئے مدينہ ميونسپل اور ترقی كميشن مسجد كی تعمير میں مصروف عمل ہے۔
یہ منصوبہ اوقاف اور امور اسلامی كی وزارت میں منظور ہوچكا ہے اس پراجيكٹ كے تحت مسجد كے احاطہ كو وسيع كرنا اور كورڈ پاركينگ بنانا شامل ہے۔ اس پر ايك سو ملين سعودی ريال لاگت آئے گی ۔
واضح رہے كہ یہ تاريخی مسجد پہلی ہجری میں پيغمبر اكرم (ص) كے مقدس ہاتھوں سے تعمير ہوئی تھی۔
source : http://www.iqna.ir