اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیرکا آغاز

سماجی:ایران کے شہراصفہان کی میونسپل کمیٹی کے سماجی وثقافتی مشیر نے رواں سال کے اختتام تک اس شہرکی سب سے بڑی مسجد کے تعمیراتی کام کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معماری پرمشتمل یہ مسجد اصفہان کی زائندہ نہرکے کنارے پرایک روحانی اورعبادی ماحول ایجاد کرنے میں موثرواقع ہوگی۔

صوبہ اصفہان کی میونسپل کمیٹی کے سماجی وثقافتی مشیرحبیب اللہ تحویل پورنے شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عنقریب اس شہرکی زائندہ نہرکے کنارے اصفہان کی سب سے بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نہر کے کنارے دومساجد کے ہونے کے باوجود ان علاقوں میں ایک بہت بڑی مسجد کی کمی تھی اسی بنا پر اس شہرکی میونسپل کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس جگہ پراصفہان کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیرکی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کے لیے زمین کی فراہمی اورنقشے کی ڈیزائننگ اورتعمیرکا پرمٹ جیسے امورکی ذمہ داری اس شہرکی میونسپل کمیٹی کے ذمہ ہے اوراس مقدس مقام کے دیگرتعمیراتی کام مخیرحضرات کے تعاون سے انجام دیے جائیں گے۔

اصفہان شہرکی میونسپل کمیٹی کے سماجی وثقافتی مشیرنے آخرمیں کہا ہےکہ اس بات کے پیش نظر کہ زایندہ نہرکا کنارہ سرسبزاورتفریحی مقام ہے یہ مسجد اس نہر کے اطراف کے ماحول کوروحانی اورمعنوی بنانے میں موثرکردارادا کرے گی۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment