اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

قدس میں یہودیوں کے قبرستان کی تعمیر

بین الاقوامی: صیہونی حکومت نے قدس کویہودی بنانے کے اپنے ناپاک عزائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہودیوں کے لیے ایک نیا قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق قدس کویہودی بنانے میں صیہونیوں کے اقدامات کے تحت اسرائیلی روزنامہ"بدیعوت آحارونت" نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت آئندہ مہینوں کے دوران جبل"ھنحومیم" میں یہودیوں کا ایک نیا قبرستان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس روزنامہ نے لکھا ہے کہ طے یہ پایا ہے کہ یہ قبرستان ۶منزلہ بنایاجائے اوراس میں ۲۵ہزارمردوں کودفن کرنےکی گنجائش ہے۔

یہ قبرستان ۲۶میٹراونچا بنایا جائے گا اوراس میں مردوں کو تین صورتوں میں دفن کیا جائے گا یعنی اگراس قبرستان کی دیوارپرمردے کودفن کیا جائے تومفت ہوگا لیکن 

اگرزمین میں دفن کیا جائے تومبلغ ۱۳۵۰۰اسرائیلی شیکل لیے جائیں گے اورتیسری صورت میں خاندان کی قبرکی خرید کی جائے گی۔

بوابہ الاھرام کی رپورٹ کے مطابق اس نئے قبرستان کی تعمیر کے ایک عہدیدار"کادیشا" نے کہا ہےکہ آئندہ مہینوں کےد وران اس قبرستان کی تعمیرکا آغاز ہوجائے گا اوراس قبرستان کی تعمیرمیں تین سال کا عرصہ لگے گا۔

یادرہے کہ صیہونی حکومت نے عرصہ درازسے قدس کویہودی بنانے کے لیے اپنے حملوں کا آغازکررکھا ہے مثال کے طورپرمسجد الاقصیٰ کے نیچے سرنگوں کا کھودنا اورفلسطینیوں کی مساجد اورگھروں کومسمارکرنا ہے جبکہ مسجد الاقصیٰ کے حامیوں نے کئی مرتبہ ایسے اقدامات پرخبردارکیا ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment