بين الاقوامی گروپ: ہندوستان كے شہر حيدر آباد كے ميوزيم ""سالار جنگ"میں سيرت النبی (ص) كے موضوع پر فوٹو اور پوسٹر كی نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Shafaqna"نیٹ ورك نيوز سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائشگاہ 3 مارچ سے 15 مارچ تك جاری رہے گی۔ اس میں پيغمبر اسلام(ص) كی زندگی كے علاوہ مقدس مقامات كے موضوع كو بھی شامل كيا گيا ہے۔ اس نمائشگاہ میں مقدس مقامات میں پيغمبر اكرم(ص) كی پيدائش كا مقام، ان كے ماں باپ كا مدفن، حضرت خديجہ كا گھر، مسجد الاقصی، جنگ بدر، احد اور تبوك كے ميدانوں سے عوام كو آشنا كيا جائے گا۔
خيبر كا قلعہ، حضرت علی (ع) كی مسجد، فتح مكہ ،وہ مقام جس پر ابابيل نے ابرہہ كی فوج پر حملہ كيا اور دوسرے تاريخی اسلامی مقامات كی تصاوير اس نمائشگاہ میں موجود ہیں۔
اس كے علاوہ پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی اور ان كی احاديث كے موضوع پر خوش خط پوسٹر وغيرہ بھی اس نمائشگاہ میں شامل ہیں۔
source : http://www.iqna.ir