اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

آمریکہ میں اسلامی شریعت کی تعلیم کی تحریک کا افتتاح

بین الاقوامی: آمریکہ کے مسلمانوں کے ایک گروپ نے آمریکی شہریوں کواسلامی شریعت کے عمیق مفاہیم اورمعانی کی تعلیم دینے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آمریکہ کے ایک اسلامی گروپ نے آمریکی شہریوں کواسلامی شریعت کے اصولوں کی تعلیم دینے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا ہے کیونکہ نائن الیون کےواقعہ کے بعد سے اب تک منفی پروپیگنڈوں کی وجہ سے اسلام اورمسلمانوں کے بارے منفی سوچ پائی جاتی ہے۔

شمالی آمریکہ کی مسلم جماعت(ICNA )کے تعلقات عامہ کے سربراہ نعیم بیگ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مسلمانوں کی یہ جماعت، آمریکی شہریوں سے رابطہ قائم کرنے اورانہیں دین اسلام سے آگاہ کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم سب پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آمریکی عوام کے اذہان میں اسلام اورمسلمانوں کےبارے غلط سوچ کوختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اوراس حوالے سے ہماری گردن پربہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ان کےبقول اس تحریک کے افتتاح کا مقصد آمریکی شہریوں کواسلام کے حیرت انگیزاورحیران کن مفاہیم اورمعانی کی تعلیم دینا چاہتے ہیں۔

شمالی آمریکہ کی مسلم جماعت نے آمریکہ کے مختلف علاقوں میں ریڈیو،ٹی وی پرتبلیغ اورکانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے آمریکی معاشرے میں اسلام کی اہمیت کواجاگرکرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

اس سائٹ کی ایک رپورٹ میں آیا ہے کہ مسلمانوں کویہ تعلیم دی جاتی ہے کہ جس سرزمین پروہ زندگی بسرکررہے ہیں اس کے قوانین کا اس صورت میں احترام کریں کہ جب تک وہ قوانین ان کےاعتقادت کے ساتھ منافی نہ ہوں۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment