اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

اٹلی میں پہلی مرتبہ اسلامی کنفیڈریشن کی تاسیس

بین الاقوامی: اٹلی کے مسلمانوں نے ایک تاریخی اقدام کے تحت اس ملک میں اسلامی کنفیڈریشن کوتاسیس کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مساجد کے قائدین نے اس ملک کی ۲۵۰مساجد کوباہم متحد کرنے کے لیے ایک "مساجد کونسل" یا اسلامی کنفیڈریشن کوتشکیل دیا ہے۔ روم میں مراکش کے سفیرحسن ابویوب نے اس اقدام کواٹلی کے اسلامی معاشرے کے لیے ایک عظیم تاریخی کارنامہ قراردیا ہے۔
انہوں نے اس بارے کہا ہے کہ یہ حرکت اٹلی کے اسلامی معاشرے کواس بات کی اجازت دے گی کہ وہ بیک آوازہوجائیں اورباہم متحد ہوجائیں۔
اس منصوبے کے تحت اس کنفیڈریشن میں ۲۵۰ مساجد ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہورہی ہیں تاکہ اس یورپی ملک میں بیک زبان ہوکراپنے پیغام کولوگوں تک پہنچائیں۔
قابل ذکر ہے کہ اٹلی کے اسلامی کلچرل سینٹرکے سیکرٹری جنرل اورروم کی مسجد کے سرپرست عبداللہ ردونہ کہ جو۲۰۰۹ء سے اس منصوبے کے درپے ہیں، کی حمایت سے یہ کنفیڈریشن تاسیس ہوئی ہے۔
آن اسلام کی رپورٹ کے مطابق اس کونسل کی تاسیس کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس کونسل کی تاسیس کا اصلی مقصد شہریوں کی اقدارکو اجاگرکرنا اوراسلامی اقداراورپیغام کےانتقال کے لیے اٹلی کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرنا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment