بين الاقوامی گروپ: مراكش كے وزير برائے امور عامہ نے اعلان كيا ہے كہ ملك كا پہلا اسلامی بينك 2013ء میں كام شروع كردے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lesechos" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مراكش كے وزير برائے امور عامہ كے وزير نجيب بوليف نے "رائٹرز" نيوز ايجنسی سے گفتگو كرتے ہوئے اعلان كيا ہے مراكش كے پہلے اسلامك بينك میں 49 فيصد غير ملك بينك سرمایہ كاری كرسكتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مراكش كی حكومت كا ارادہ ہے كہ ملك كو خطے میں بينكنگ اور مالی امور كا مركز بناديا جائے۔
نجيب بوليف نے واضح كيا كہ حكومت بہت جلد پہلے اسلامك بينك كی منظوری كيلئے پارليمنٹ میں بل پيش كرے گی بل كی منظوری كی صورت میں حكومت غير ملكی اور ملكی سرمایہ كاروں كيلئے ابتدائی اقدامات كا آغاز كرے گی۔
source : http://www.iqna.ir