بين الاقوامی گروپ : فرانس كی انجمن برائے آئمہ جماعت كے سابق صدر "طارق اوبرو" نے حكومتی عہديداروں سے فرانسوی تاريخ میں مسلمانوں كے كردار كو مدنظر ركھتے ہوئے نظر ثانی كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «novopress»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی انجمن برائے آئمہ جماعت كے سابق صدر اور بورڈوكس میں واقع " مسجد الہدی " كے امام جماعت "طارق اوبرو" نے روزنامہ "لبراسيون" كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران زور ديا ہے كہ آئندہ نسلوں كی اچھی تربيت كے لیے ہر فرد كو اپنے وظائف بخوبی انداز سے نبھانے چاہيئں اور عصر حاضر میں ان وظائف كا آغاز سكولوں سے ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ فرانس كی تاريخ كو از سرے نو سماجی ، سياسی ، علمی اور ثقافتی تبديليوں میں مسلمانوں كے كردار كو مدنظر ركھتے ہوئے تحرير كرنے كی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا ہے كہ مسلمان جوان خود كو ديگر شہريوں سے جدا نہ سمجھیں اور ايك صحت مند معاشرے كی تشكيل كے لیے ضروری ہے كہ كوئی گروپ بھی خود كو نسلی امتياز کی زد میں محسوس نہ کرے ۔
source : http://www.iqna.ir