بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ورجينا كے شہر نارفوك سے ملٹری كالج میں ايك تعليمی كورس كو اسلام مخالف قرار ديتے ہوئے ختم كرديا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Islam Today" سے نقل كيا ہے كہ اس ملٹری میں ايك كلاس "اسلامی نقطہ نظر اور اسلامی بنياد پرستی" كے موضوع پر ہورہی تھی جس میں اسلام مخالف تعليم موجود تھی۔ جس كے بارے میں ايك اسٹوڈنٹ نے پنٹا گان كو شكايت كی اس كلاس كے طلاب كو جو مہم نقطہ بتايا جارہا تھا وہ امريكا كی اسلام سے جنگ ہے۔
اس وجہ سے امريكا كے چيف آف اسٹاف نے تمام ملٹری كورسز كا دوبارہ جائزہ لينے كا حكم دے ديا ہے۔بحریہ كے كمانڈر جان كربی نے كہا كہ ہم ملٹری كالج میں تعليم نہیں دے رہے كہ امريكا اسلام كے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ امريكی وزارت دفاع گذشتہ روز اس معاملے سے مطلع ہوئی اور اس كے جائزے كا حكم ديا گيا۔
source : http://www.iqna.ir