اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی آ ذر با یئجان صوبے کے علاقہ بکان کا ونٹی کے امام ’’ ما مو ستا عبد الرحمان خلیفہ ‘‘ایرانی شہریوں کو حج سے محروم کر نے پر آل سعود حکومت کےجابرانہ اقدام کی مذ مت کرتے ہوئے اس ظالم حکومت کو ایشیا و مشرقی وسطی ٰ میں امریکہ کا نما ئندہ قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے محرو م کر نا اسلامی تعلیمات کے منا فی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام فو بیا پھیلانے کے امریکی پرو جیکٹ کی سعودی حکومت نما ئندہ ہے ۔
انہوں نے آ ل سعود کو ایشیا اور مشرقی وسطی ٰ علاقے میں امریکہ کا نما ئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ایرانی قوم کو علحٰیدہ کر نے اور ایرا نو فوبیا پھیلانے کی سامراجی طاقتوں کی حکمت عملی کی خلاف ورزی نہیں کر سکتی ۔
بکان کے خطیب جمعہ نے کہا کہ مسلمانوں کی تقسیم جو دشمنوں کا بنیا دی منصوبہ ہے کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب اور ددیگر اسلامی ریا ستوں کو سا مراجی طاقتوں کی کٹھ پتلیوں میں تبدیل نہیں ہو نا چا ہئے ۔
انہوں نے زور ددیتے ہوئے کہا کہ دشمن مسلما نوں کے در میان اختلا فات میں شدت پیدا کر نے کی کو ششوں میں مصروف ہے اسلئے سعودی عرب کیلئے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کر ے ۔
source : abna24