اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

فلسطینیوں کی امنگیں پوری ہونے تک ایران فلسطین کے ساتھ ڈٹا رہے گا

فلسطینیوں کی امنگیں پوری ہونے تک ایران فلسطین کے ساتھ ڈٹا رہے گا

۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کی امنگیں پوری نہیں ہوجاتیں اسلامی جمہوریہ ایران پوری قوت کے ساتھ ڈٹارہے گا اور یقینی طورپر فلسطینی جوان ایک دن اپنی آرزؤں کے تکمیل کا مشاہدہ کریں گے
قائدانقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کے روز عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل سے ملاقات میں فرمایا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا اہم ترین اور بنیادی مسئلہ ہے ۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی امنگوں اور مقاصد کے عملی ہونے میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ آج یقینا احمد جبرئیل، فلسطین کی آزادی کی تحریک کا ایک اہم رکن اور اساس ہیں۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس امید کا اظہار کیاکہ اسی جذبے اور حوصلے کی حفاظت کرکے ، مزاحمت حتمی اور یقینی کامیابی تک جاری رہے گی۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرئیل نے بھی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات پر اظہار خوشی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نےایران کو عالمی سطح پرایک بااثر ملک میں تبدیل کردیا ہے اور اسلامی جمہوریۂ ایران، ولی امر مسلمین کی فہم و فراست اور حکمت کے زیر سایہ روز افزوں ترقی و پیشرفت کی راہ پرگامزن ہے۔ احمد جبرئیل نے اسی طرح فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے اصولی اور ٹھوس موقف کا شکریہ ادا کیا۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کویت:سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے پر شیعہ ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
قطر میں دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كا قيام
تنزانیہ: شيعہ اور سنيوں كی مشتركہ نشست كا اہتمام
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
یمن میں سعودی عرب کی جنگ بندی کی مخالفت
میانمار میں ڈینگو بخار کی وجہ سے ۶۰ افراد ہلاک
مسلمان طلبہ اسکول میں نماز نہیں پڑھ سکتے، اس سے ...
رمضان المبارك كی مناسبت سے تركی میں قرآن مجيد كی ...
انسان یا جن کس طرح شیطان بن جاتا ہے؟

 
user comment