اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

اسلام کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کا تسلسل؛ کینیڈا میں شیعہ مسلم سنڈے اسکول کا اجازت نامہ منسوخ کرادیا

عالمی صہیونیت کے دباو میں کینیڈا کے سب سے بڑی آبادی کے شہر ٹورنٹو کی حکومت نے شیعہ مسلم سنڈے اسکول کا اجازت نامہ منسوخ کرادیا۔

رپورٹ کے مطابق ، شہر ٹورنٹو میں موجود صہیونی لابی بہت دنوں سے انتہائی خاموشی کے ساتھ کینیڈا کے شیعیان اہل بیت (ع) کے خلاف محاز آرائی میں مصروف تھی اور اب بھی باقاعدہ طور سے یہ کام جاری و ساری ہے۔

صہیونیوں نے شیعہ اسلامک سینٹرز اور تنظیموں و انجمنوں کی تمام ویب سائٹس کو مانیٹر کرنے اور شیعہ ای میلز گروپس کے اندر جعلی ای میل ایڈریسز کے ذریعہ داخل ہو کر انتشار پھیلانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع کیا ہوا تھا اور آخرکار ان صہیونی ایجنٹوں نے ایک معمولی سی بات کو وجہ فساد بنا کر آغاز فساد کی ٹھانی ہے، اور پہلے نشانے کے طور پر ٹورنٹو کی شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کی زیر نگرانی چلنے والا سنڈے اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے صہیونی لابی نے خوجہ اثنا عشری جماعت کے ایک بڑے سنڈے اسکول کی ویب سایٹ پر نادانستہ طور پر موجود اسلامک کورس کے نصاب میں موجود کچھ تاریخی حقائق پر اعتراض کرتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی حالانکہ اس اسکول کو ـ جو ایسٹ اینڈ مدرسہ کے نام سے جانا جاتا ہے ـ با قاعدہ ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کا اجازت نامے کی بنیاد پر قائم کیا جاچکا ہے۔ اس مواد کو ٹورنٹو میں موجود صہیونی میڈیا نے بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا، مدرسہ کی انتظامیہ نے صہیونیوں کے معترض ہونے کی اطلاع پاتے ہی خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کی جانب سے فورا ایک معذرت نامہ جاری کیا، اور اس نا دانستہ واقعہ پر معافی مانگی، مگر اس کے باوجود صہیونی لابی کو سکون نہیں آیا اور اس نے شیعہ مدرسہ کے خلاف کاروائی کا سلسلہ قائم رکھا۔ 

ٹورنٹو کی صوبائی حکومت پر مسلسل دباؤ پڑنے کے سبب، ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ نے اس شیعہ اسکول کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے اور اس کے بعد سے میڈیا پر مدرسہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس واقعے کے چرچے صہیونیوں نے اسرائیل تک پہونچا دیئے ہیں ۔ جسے اسرائیل میں موجود صہیونی میڈیا پر بطور بریکنگ نیوز، پیش کیا جارہا ہے۔ 

دوسری طرف ٹورنٹو میں موجود صہیونی لابی اسی بات کو ایشو بناکر دوسری قوموں کو بھی مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی کوشش میں مصروف ہے۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پنجاب کے وزیر داخلہ خود کش حملے میں ہلاک
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کا مستعفی وزیروں کو ...
وال اسٹریٹ جرنل: عرب حکام نے فلسطین کو بھلا دیا ہے
گزشتہ تیس سال کے دوران انڈونیشیا کی سب سے بڑی ...
متعصب یہودیوں کے ہاتھوں اسحاق نبی (ع) کے مقبرے کی ...
امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...

 
user comment