بين الاقوامی گروپ : صیہونی اخبار روزنامہ «يديعوت اخرونوت» نے مقبوضہ سرزمينوں میں ہر سال ۲۰ یہودی خواتين كے مشرف بہ اسلام ہونے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الوفد»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ «يديعوت اخرونوت» نے مركز اطلاعات اسرائيل نامی يونيورسٹی كے استاد «ايتزاك ريتر»، كی تحقيق شايع كر كے اذعان كيا ہے كہ اس كی بنا پر ہر سال ۲۰ یہودی خواتين اسلام قبول كر رہی ہیں ۔
مركز اسرائيلی مطالعات كے اس استاد نے اسرائيل كے یہوديوں كے درميان اسلام كے نفوذ كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا : اسرائيل كے اندر عبری زبان میں اسلام كی تبليغ گزشتہ ۳۰ سال میں بہت بڑھ چكی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسرائيلی وزارت انصاف كے پاس بھی اسلام قبول كرنے والے یہوديوں كا مكمل ريكارڈ موجود ہے ۔
source : http://www.iqna.ir