بين الاقوامی گروپ: 11 اور 12 جولائی كو پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں بين الاقوامی اعلیٰ تعليمی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "heiw.org.pk" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ اجلاس انسٹی ٹيوٹ آف ٹيكنالوجی انفارميشن پاكستان كے زير اہتمام، اسلامی تمیٓ ، سائنسی اور ثقافت آرگنائزيشن (آئسسكو)، اعلیٰ تعليمی كميشن، پاكستان كی وزارت تعليم اور ٹيكنالوجی اور مسلم دنيا كی يونيورسٹيز كی يونينز كے تعاون سے منعقد ہورہا ہے۔
"مسلم دنيا میں اعلی تعليم، چيلنجز اور مواقع"اس دو روزہ اجلاس كا عنوان ہوگا۔اس اجلاس میں 300 افراد جس میں پرنسپلز، مشير، يونيورسٹيوں اور اسلامی تعاون تنظيم كے اعلی تعليمی اداروں كے پروفيسرز شركت كریں گے۔
اس اجلاس كے مقاصد، اسٹوڈنٹس اور يونيورسٹی اور مسلم دنيا میں اعلی تعليمی انسٹی ٹيوٹس كے درميان تعلقات كی فراہمی، اسلامی ممالك اور تعليمی اداروں كے مراكز كی تشكيل كيلئے يونيورسٹی اور تعليمی اداروں كے طالب علموں اور پروفيسرز كے درميان تبادلہ خيال میں اضافہ، ہیں۔
ادارہ، منيجمنٹ، سائنس، ٹيكنالوجی،اور مسلم دنيا كے تعليمی انسٹی ٹيوٹس كی كيفيت اس اجلاس كے موضوع ہیں جن پر تبادلہ خيال ہوگا۔
source : http://www.iqna.ir