اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

عالمی شیعہ شناسی فورم کے سربراہ: شیعہ شناسی کے موضوع پر دس ہزار کتابیں اکٹھی کی گئی ہیں

انھوں نے کہا: عالمی شیعہ شناسی فورم دنیا کا پہلا تخصصی مرکز ہے جس کے کتب خانے میں شیعہ شناسی کے موضوع پر دس ہزار کتابیں رکھی گئی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی شیعہ شناسی فورم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمیں علی انصاری بویراحمدی نے نے سنہ 2000 میں اس عالمی فورم کی تأسیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالمی شیعہ شناسی فورم نے مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے محققین کے علمی اور عملی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کی کوشش ہے کہ تشیع کی بہتر شناخت کے سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ 
انھوں نے کہا: شیعہ شناسی فورم کی انٹرنیٹ ویب سائٹ تین مختلف زبانوں (فارسی، عربی اور اردو) میں دینی اطلاعات و معلومات محققین کے لئے فراہم کررہی ہے؛ شیعیان عالم کی خبریں، شیعہ شناسی کے سلسلے میں تخصصی مقالات، اور شبہات و اعتراضات کے جوابات فورم کی اطلاع رسانی کے شعبے کے دیگر حصے ہیں جن کے ذریعے مخاطبین کو جامع ترین اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
انھوں نے کہا: شبہات کے جوابات کا شعبہ اطلاع رسانی کی ویب سائٹ کا مکمل ترین اور جامع ترین شعبہ ہے اور شبہات و اعتراضات کا جواب دینے کے لئے اب تک سو سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔  
حجت‌الاسلام انصاري نے عالمی فورم کی تشکیل کے ساتھ ہی اس فورم کے کتب خانے کی تأسیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتب خانہ دنیا میں شیعہ شناسی کے حوالے سے سب سے بڑا تخصصی کتب خانہ ہے جس میں اسی موضوع پر دس ہزار سے زائد کتب اکٹھی کی گئی ہیں اور رجوع کرنے والے محققین کے لئے ان کتابوں سے استفادہ بالکل آزاد ہے اور محققین نے اس کتب خانے کا اب تک زبردست خیرمقدم کیا ہے۔  
انھوں نے شیعہ مباحث کے سلسلے میں کتب کی کمیابی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس فورم نے اب تک شیعہ اعتقادی اصولوں کے سلسلے میں 17 کتابیں شائع کی ہیں اور فنڈ کی فراہمی کی صورت میں 50 نئی کتابیں اشاعت کے لئے تیار ہیں۔ 
انھوں نے عالمی شیعہ شناسی فورم کے سافٹ ویئر انفو بینک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ بینک ویب سائٹ اور کتب خانے میں موجود کمیاں پوری کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور امامت و ولایت، شیعہ شناسی، شبہات کے جوابات، مناسبتوں وغیرہ کے بارے میں جامع سافٹ ویئرز تیار کرکے شائقین کو فراہم کئےگئے ہیں۔  
عالمی شیعہ شناسی فورم کے سربراہ نے "شعبۂ مستبصرین" کو ایک فعال اور سرگرم شعبہ قرار دیا اور کہا: اس شعبے نے دنیا کے گوشے گوشے سے موصول ہونے والے سوالات اور شبہات و اعتراضات کے جوابات فراہم کرکے بڑی تعداد میں غیر مسلموں اور غیر شیعہ افراد کے لئے قبول تشیع کے اسباب فراہم کئے ہیں۔  
انھوں نے شیعہ شناسی کے ماہنامے کی اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ رسالہ ہر ماہ 20 ہزار کی تعداد میں چھپتا اور 140 دینی، اعتقادی اور سیاسی مراکز اور جامعات کے لئے ارسال کیا جاتا ہے۔ 
انھوں نے کہا: عالمی شیعہ شناسی فورم دنیا کے شیعہ شناسی کے مراکز کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔


source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=184886
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment