بين الاقوامی : فرانس كے مسلمانوں كی كونسل CFCM نے فرانسيسی مجلہ HEBD CHAR UE میں رسول خدا (ص) كی گستاخی پر مبنی كارٹون كی اشاعت كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے الانتقار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی مسلم كونسل كے سر براہ جناب محمد مولوی نے فرانسيسی رسالہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی كارٹون كی اشاعت كی سختی كے ساتھ مذمت كی ہے پيرس مسجد كے خطيب جناب دليل ابوبكر نے كہا ہے كہ كارٹون كی اشاعت سے ہر مسلمان كا دل آزردہ ہوا ہے ليكن اس مرحلہ پر عقل و خرد سے كام لينے كی ضرورت ہے اگر شدت پسندی كو اختيار كيا گيا تو اسلام دشمن قوتوں كو فائدہ ہو گا فرانس میں مسلمانوں كی كثير تعداد مقيم ہے جنہوں نے رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی شدت كے ساتھ مذمت كی ہے واضح رہے كہ اس رسالہ نے سن 2006ء میں بھی ڈنمارك میں شائع ہونے والے كارٹون كو اپنے رسالہ میں شائع كيا تھا جس پر مسلمانوں نے وسيع پيمانے پر اعتراض كيا تھا ۔
source : http://www.iqna.ir