بين الاقوامی گروہ : عراقی قبائل امريكہ كی رياست فلوریڈا میں واقع ايك چرچ كے شدت پسند پادری ٹيری جونز كے خلاف قرآن كريم كا ايك نسخہ جلانے پر مقدمہ درج كروائیں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «صوت العراق»سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی قبائل كے نمائندے اور ٹيری جونز كے خلاف مقدمہ درج كروانے كے مسؤول «باسم الحجامی نے عراق كے شہر سليمانیہ میں اس بارے كہا : عراقی قبائل امريكی پادری كے نا پسنديدہ اور مذموم فعل كے خلاف عدالتی فيصلہ حاصل كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عراقی قبائل كے رؤسا اس امريكی پادری كے خلاف ايك عادلانہ كورٹ میں مقدمہ درج كروائیں گے ۔
باسم نے كہا : ہم دنيا كے تمام نيك اور خير خواہ افراد كو یہ پيغام دينا چاہتے ہیں كہ قرآن كريم اور اسلام محبت ، صلح اور امن كا داعی ہے اور اس امريكی پادری كے توہين آميز اقدام نے ساری دنيا میں مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پينچائی ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/