روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دباؤ یا پابندیوں سے ایران کا ایٹمی مسئلہ حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دباؤ یا پابندیوں سے ایران کا ایٹمی مسئلہ حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ انھوں نے اپنے ملک کے ایک اخبار سے گفتگو میں کوئی بھی بین الاقوامی یا علاقائی مسئلہ حل کرنے میں پابندیوں کے عمل کے غیر موثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ روس کے وزیر خاجہ نے ایران کے ایٹمی مسئلے کو سیاسی طریق سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں اسی نکتے پر توجہ بھی دیئے جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے ایران کے ایمٹی مسئلے میں مذاکرات کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے عمل سے مسئلے کے حل میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اور روس کوشش کررہا ہے کہ یہ پیشرفت یونہی جاری رہے۔
source : abna