امریکی صدر نے دہشت گرد گروہ داعش کے حقیقی خطرہ ہونے کا اعتراف کیا تاہم اس گروہ سے مقابلے کے لئے کئی ٹریلین ڈالر کی مدد مختص کرنے سے انکار کردیا۔واشنگٹن سے شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے پیر کے روز این پی آر ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خطرے کو کم اہمیت ظاہر نہیں کہا جاسکتا۔اوبامانے داعش کے ہاتھوں عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحادیوں کو بہت بڑے خطرات کا سامنا ہے اور پورا علاقہ عدم استحکام کا شکار ہے۔امریکی صدر نےداعش سے مقابلے کے لئے کئی ٹریلین ڈالر مختص کئےجانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو خود ہی اسکولوں، سڑکوں اور اسی طرح علمی و تحقیقاتی مراکز کی تعمیر کے لئے کئی ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے اپنے اس انٹرویو میں امریکہ میں نسلی اختلافات سے متعلق مسائل کے بارے میں کہا کہ جب سے وہ اقتدار میں آئے ہيں حالات میں بہتری آئی ہے ۔اوباما یہ دعوی یہ ایسی حالت میں کررہے ہیں کہ جب امریکہ میں حالیہ ایک سال میں کئی سیاہ فاموں کے قتل کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہيں
source : www.abna.ir