بین الاقوامی:ترکی کے وزیر اعظم کے معاون نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب اس ملک میں سائنس ٹیکنالوجی اور اسلام کی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تاسیس کی جائے گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے ورلڈ بولٹن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے معاون بکربزداغ نے اس خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی اسٹوڈنٹس کو جلب کرنے کی غرض سے ترکی میں"سائنس،ٹیکنالوجی اور اسلام کی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔
بزداغ نے آخرمیں کہا ہے کہ اعداد وشمارسے پتا چلتا ہے کہ ۲۰۱۲ء میں ۴۵ہزار بین الاقوامی اسٹوڈنٹس نے ترکی کی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کی درخواست دی تھی۔
source : http://shabestan.net