اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

مكہ مكرمہ میں حضرت عباس ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر جشن كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے مقدس شہر مكہ مكرمہ میں گذشتہ رات 23 جون كو "مرجانة الاصيل" ہوٹل كے كانفرنس ہال میں حضرت ابولفضل العباس﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كی تقريب منعقد ہوئی جس میں قرآنی امور سے مربوط افراد كے پہلے كاروان نے بھی شركت كی ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس مبارك تقريب كی نقابت كے فرائض عبدالرضا صالحی فرد نے انجام دئیے، تقريب كا آغاز ايران كے ممتاز قاری اور قرآنيات كے ماہر جاسم شميری، نے قرآن كريم كے آيات كی تلاوت سے كيا، تقريب سے حجة الاسلام امينيان نے خطاب كرتے ہوئے حضرت عباس كے اخلاقی فضائل بيان كئے اور بتايا كہ آپ كا لقب باب الحوائج ہے اور ان كی بارگاہ میں دعاوں كو شرف قبوليت ملتا ہے۔

تقريب كے دوسرے حصہ می صوبہ خوزستان كے قراء كے گروپ نے حضرت عباس كی شان میں عربی قصيدہ خوانی كی۔ اس كے علاوہ دوسرے افراد نے بھی اہل بيت كی شان میں مدحیہ ثرائی كی۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment