بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون منتظم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو كے گذشتہ روز ۱۲ جولائی كو اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ بوسنيا میں مسلمانوں كے قتل عام كے دن كو (روز عزا) قرار ديا جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نےoci نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے بوسنيا میں مسلمانوں كے قتل عام كی ۱۶ ویں برسی كے موقع پر ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ ۱۱ جولائی كے دن كو (روز عزا) قرار دیں تا كہ اس غم ناك جرم كی ياد ہميشہ ذہنوں میں باقی رہے ۔
انہوں نے كہا اسلامی تعاون تنظيم ۱۹۹۵ میں صربيا كی فوج كے ہاتھوں بوسنيا كے مسلمانوں كے ہولناك قتل كی مذمت كرتی ہے اور ہم اس قتل عام میں ملوث افراد كو سزاد ديئے كا مطالبہ كرتے ہیں ۔
يادر رہے ۱۹۹۵ میں صربيا كی افواج نے بوسنيا میں ۸ ہزار مسلمانوں كا قتل عام كيا تھا كہا جاتا ہے كہ دوسری عالمی جنگ كے بعد يورپ میں ہونے والا سب سے بڑا قتل عام تھا۔
source : http://www.iqna.ir