قرآنی دروس انسٹی ٹيوٹ كے چئيرمين نے كہا تبليغ دين میں قرآن كريم كی آًيات كو مركز قرار دينا چاہیے اور سامعين كو آًيات كے خوبصورت انداز بيان سے آشنا كرانا چاہیے ، اسی طرح مبلغين میں خلوص نيت كو خاص اہميت حاصل ہے ۔ ثقافت اور روابط اسلامی آرگنائزيشن كےزير اہتمام غير ممالك میں تبليغی فرائض انجام دينے والے افراد كے لئے ايك روزہ تعليمی روكشاپ" قرآن كريم كی مركزيت میں تبليغ دين" كے موضوع پر منعقد ہوئی اس میں حجۃ الاسلام و المسلمين قرائتی نے اس موضوع پر خطاب كيا ہے ۔ انہوں نے كہا كہ قرآن كريم كی آيات كو تبليغ دين میں مركزيت دينا چاہیے تاكہ سامعين آيات كے خوبصورت انداز بيان سے آشنا ہو سكیں ۔
انہوں نے مبلغين سے كہا كہ تبليغ دين میں خلوص نيت كا اہتمام كریں اور اپنی تقارير میں پر تكلف گفتگو نہ كریں بلكہ سادہ انداز میں لوگوں تك دينی احكام اور تعليمات قرآن پہنچائیں ۔
ياد رہے ثقافت اور روابط اسلامی آرگنائزيشن كی طرف سے 58 افراد 39 ممالك میں رمضان المبارك كے ايام میں تبليغی فرائض انجام دیں گے ۔
source : http://www.abna.ir