بين الاقوامی گروپ : علمائے شيعہ و اہل سنت كے توسط سے امام صادق (ع) پر كتابیں تحرير كرنے سے مسلمان ہر مذہب كی فقہی آرا كے ساتھ ساتھ امام (ع) كی وحدت بخش رائے سے بھی واقف ہوں گے اور اس طرح امت اسلامی كے درميان اتحاد مستحكم ہو گا ۔
وزارت اوقاف شام ادارہ فتوٰی كے سربراہ شيخ علاء الدين زعتری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : امام صادق (ع) كے بارے بات كرنا ايك گراں قدر امام (ع) سے متعلق بات كرنا ہے جو اسلامی معاشرے میں ہميشہ مایہ خير و بركت رہے ہیں اور آپ (ع) كا سلسلہ نسب رسول خدا (ص) اور حضرت زہرا (سلام اللہ علیھا) تك پہنچتا ہے ۔
شيخ علاء الدين زعتری نے مزيد كہا : امام صادق(ع) نے ہميشہ وحدت اسلامی كو مورد توجہ قرار ديا ، آپ (ع) ايك ايسے مكتب كے بانی ہیں كہ جس سے تمام اسلامی مذاہب سيراب ہوئے ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir