مسجد الاقصی کے خطیب نے اس مقدس جگہ کے بارے میں غاصب صہیونی ریاست کی سازشوں پر انتباہ دیا ہے
ابنا: فلسطین کی اعلی اسلامی کمیٹی کے سربراہ اورمسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے آج اپنے ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس اورمسجد الاقصی سمیت دیگر اسلامی مقدّسات کے خلاف صہیونی ریاست کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوۓ کہاکہ یہ غاصب حکومت، اس مقدس مکان کو منہدم کرناچاہتی ہے مسجد الاقصی کے خطیب نے ساری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی سازشوں کے مقابلے کے لۓ اٹھہ کھڑے ہوں -
source : http://www.abna.ir