بین الاقوامی: برما کے مسلح بدھ متوں نے مسلمان نشین علاقوں کا گھیراو کر لیا ہے اور مسلمان کے گھروں پر حملہ کیا ہے اور حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر مسلمانوں کو اس ملک سے نہ نکالا گیا تو وہ حکومت کے خلاف بغاوت کر دیں گے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برما کے مقامی ذرائع نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بدھ متوں کےمسلح گروپو ں نے ۲۸ستمبر بروز جمعہ کو شدت پسند بدھ مت پادریوں کے ہمراہ مل کر ریاست "اکیاب" کے روھینگیا مسلمانوں پر دھاوا بول دیا ہے۔
عینی شاہدین نے کہا ہے کہ مسلح گروپوں نے تلواروں اور دیگر تیز دھارآلات کے ساتھ مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کر دیا ہے ۔
اراکانی مورخ ابو عبادلہ السعدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بدھ مت کے پانچ ہزا رپا دریوں نے جمعرات کو ایک نشست منعقد کی ہے جس میں چند جوانوں کو ترغیب دلائی ہے کہ وہ مسلمان نشین تین علاقوں پر حملہ کر دیں اور اس وقت بھی یہ علاقے پولیس کے محاصرے میں ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا ہے کہ اس نشست کے بعد بدھ مت کے جوانوں اور مسلح گروپوں نے مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کر دیا ہے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شناختی کارڈز کو باطل قرار دیں اور انہیں ملک سے نکال باہر کریں۔
بدھ مت کے مسلح گروپوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر مسلمانوں کو اسں ملک سے نہ نکالا گیا تو وہ حکومت کے خلاف بغاوت کر دیں گے۔
source : http://shabestan.net/