ایران کے صوبۂ سیستان وبلوچستان کے عوام نے رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف "لبیک یا رسول اللہ ریلی نکال کر آزادی اظہار کے بہانے مغربی ممالک میں اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کی -
ابنا: زاہدان میں آج صبح شیعہ و سنّی مسلمانوں نے "لبیک یا رسول اللہ کی ریلی میں شریک ہوکر رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)کی شان مبارک میں گستاخی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا – اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاکر امریکی واسرائیلی پرچم نذر آتش کئے –
ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں پاس ہونے والی قرارداد میں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی مقدسات کےخلاف گستاخانہ اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ایسی گستاخانہ حرکتوں کی روک تھام کےلئے عالمی سطح پر قانون بنانے کا مطالبہ کیا-
source : http://www.abna.ir