سماجی: امام جمعہ اہواز نے توہین آمیز فلم کی مذمت میں دنیا کے مسلمانوں اور ایرانی عوام کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مظاہرے یورپی سیاستدانوں کے خوف وہراس کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اہواز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ اہواز حجۃ الاسلام میراحمد رضا حاجتی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت میں اہواز کی چمران یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت میں ایران اورپوری دنیا میں ہونے والے اجتماعات یورپی سیاستدانوں میں خوف وہراس کاباعث بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیزفلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم آمریکہ اورصیہونی حکومت کی حمایت اور اسلام سے خوفزدہ ہو کر بنائی گئی ہے لیکن انہیں معلوم نہیں تھا اسلام نہ فقط مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور انہوں نے اس کام کے ذریعے دنیا والوں کو اس پست اقدام کی مذمت کے لیے ابھارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی استعمار اور اس کے اتحادی اعتراف کرتے ہیں کہ وہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی آواز ان کی سرحدوں کے قریب سے سن رہے ہیں اور صدائے اسلام پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر روز بہت سے لوگ اس الہی دین کی طرف جلب ہو رہے ہیں۔

source : http://shabestan.net