ابنا: صوبہ خراسان رضوی کی اسلامی تبلیغات آرگنائزیشن کے امور مساجد کے انچارج حجۃ الاسلام علی رحمتی نے شبسان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ مشہد مقدس کی مساجد میں زیارت کے موضو ع پر۸۸۰ تعلیمی ورکشاپ منعقد ہوئی ہیں جن میں ۴۴ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا ہے کہ مساجد کے ۲۲۰ائمہ جماعات نے زیارت کے آداب و ثقافت کے موضوع ا ٓگاہی حاصل کرنے کے لیے ان تعلیمی ورکشاپ میں شرکت کی ہے اورائمہ جماعات نے ہی ان تعلیمی ورکشاپ میں لوگوں کوزیارت کے آداب سے آگاہ کیا ہے۔
حجۃ الاسلام رحمتی نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے انعقادکا مقصد امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور لوگوں کو زیارت کے آداب سے آشنا کرنا ہے۔
source : http://www.abna.ir