اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

قزاقستان کے پبلک مقامات پر نماز پڑھنے پر پابندی

بین الاقوامی:قزاقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے ایک فیصلہ کے تحت اس ملک کے پبلک مقامات پر نماز پڑھنے پر پابندی لگا دی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کی پارلیمنٹ نے اپنے ایک فیصلے کے تحت اس ملک کے پبلک مقامات پر نماز پڑھنے پر پابندی لگادی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قزاقستان کی پارلیمنٹ نے اس ملک میں دینی شعائر کو انجام دینے پر پابندی کے نئے قانون کہ جسے قزاقستان کے صدر نور سلطان نزرباییف نے منظور کیا ہے کی حمایت کی ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس نئے قانون پر اعتراض کیا ہے۔
مقامی اور غیر ملکی انسٹی ٹیوٹس کے اراکین نے اس بارے کہا ہے کہ اس قانون سے ملک میں بحران اور مشکلات پیدا ہوں گی۔
ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اس نئے قانون نے سرکاری اداروں میں نماز پڑھنے کو منع کر دیا ہے لیکن قزاقستان کے محکمہ مذہبی امور نے اس فیصلے کے مقابلے میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ مذہبی امور کے سربراہ ابوستار دربیسالی نے کہا ہے کہ اس فیصلے نے معاشرے کو ایسا نقصان پہنچایا ہے جس کا ازالہ نہیں ہو سکتا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا
سراوان کے واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کی جائيں گی
داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...
عراق میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر شہید
یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

 
user comment