اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

فرانس: ملازمتوں میں مسلموں سے امتیازی، مسیحیوں سے ترجیحی سلوک

فرانس میں مسلم شہریوں سے ملازمتوں کے معاملہ میں عیسائیوں کے مقابلے میں امتیاز برتا جارہا ہے جبکہ عیسائی شہریوں کو مسلمانوں کے برابر تعلیمی اہلیت اور قابلیت ہونے کے باوجود روزگار کے ڈھائی فی صد زیادہ مواقع حاصل ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے مطابق اس بات کا انکشاف اسٹینفورڈ یونیورسٹی (امریکا) کے سیاسیات کے پروفیسر ڈیوڈ لیٹن کے ایک حالیہ تحقیقی مطالعے میں کیا گیا ہے۔اس کو نیشنل اکیڈیمی برائے سائنسز نے شائع کیا ہے۔اس کے حاصل مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ افریقی پس منظر کے حامل ایک عیسائی شہری کو ملازمت کے لیے انٹرویو میں بلانے کا تعلیم میں اس کے ہم پلہ اور اس جیسا پس منظر رکھنے والے مسلمان کے مقابلے میں ڈھائی فی صد زیادہ امکان ہوتاہے۔ 

یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں پہلی مرتبہ یہ بتایا گیا ہے کہ فرانس میں نسل اور جغرافیائی پس منظر کے علاوہ مذہب بھی لوگوں سے امتیازی سلوک کا ایک ذریعہ ہے۔البتہ پروفیسر لیٹن نے اس خوش امیدی کا اظہار کیا ہے کہ اس مطالعے سے فرانس میں پالیسیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ اس بڑے یورپی ملک میں مذہبی اور نسلی پس منظر کی بنیاد پر حکومت اعدادوشمار اکٹھے نہیں کرتی ہے۔ 

پروفیسر لیٹن نے دوسرے ماہرین تعلیم سے مل کر فرضی قومیت کی بنیاد پر ایک ٹیسٹ تیار کیا تھا۔اس میں سینی گال نژاد فرانسیسی عیسائی شہری اور مسلمان شہری کو الگ الگ فرضی نام دیے گئے تھے۔ان کے ساتھ تیسرا امیدوار فرانس کے ایک کھاتے پیتے خاندان سے تعلق رکھنے والے فرد کو بنایا گیا تھا۔ان تینوں کے کوائف کو شائع شدہ تین سو ملازمتوں کے لیے بھیجا گیا۔

اسامیاں مشتہر کرنے والے متعلقہ اداروں کی جانب سے فرانسیسی شہری فرضی خاتون کو ایک سو کال کی گئیں جبکہ سینی گال نژاد مسلم فرانسیسی شہری کو صرف اڑتیس جگہوں سے کال کی گئی تھی۔اس طرح فرانسیسی شہری کو ڈھائی فی صد زیادہ انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...
ہيمبرگ يونيورسٹی كے استاد نے مذہب شيعہ قبول كرليا
رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...

 
user comment