بین الاقوامی گروپ : فرانس کے ایک مقبوضہ جزیرے "مایوت" کی مسجد کو فرانس کے قومی تاریخی آثار میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «islametinfo»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ فرانس کے مغربی جزیرے میں مسجد «Tsingoni» کو یہ فرانس کے قومی آثار میں رجسٹر ہونے کا افتخار حاصل ہوا ہے ۔
فرانس کے سابق وزیر ثقافت "فرڈریک میٹرین" نے دو سال قبل جزیرہ مایوت اور اس مسجد کے دورے کے دوران اس منصوبے کی پیشکش کی تھی ۔
واضح رہے کہ ۱۵۳۸ اس مسجد کو تعمیر کیا گیا جس کو اس جزیرے میں اسلام کے ظہور کی علامت قرار دیا جا سکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ جزیرہ فرانس کی بحری حدود سے باہر ہے جس پر فرانس نے قبضہ کیا تھا اور آج اس کو فرانس کا حصہ شمار کیا جاتا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir