اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا انعقاد

بین الاقوامی: انگلستان کی مساجد میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت اور تعلیمات کی وضاحت کرنا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے آن اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انگلستان کے شہر شفیلڈ کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی(ص)منعقد ہورہے ہیں جن میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے موضوعات پر تقاریر جیسے پروگرام شامل ہیں۔
مسجد مدینہ کی جانب سے شائع ہونے والے بیانیے میں آیا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہم ترین پروگرام پیغمبراکرم (ص) کی شخصیت اور مہربانی اور درگزر پرمبنی ان کی تعلیمات کی وضاحت کرنا ہے۔
شفیلڈ شہر کی مساجد کونسل بھی ۲۰جنوری بروز اتوار کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے جشن منا رہی ہیں جن میں مسلمان دانشور پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور شخصیت کے بارے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت انگلستان میں تقریبا ۲۵لاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...

 
user comment