اردو
Saturday 29th of June 2024
0
نفر 0

کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اسلامی بیداری کے ہفتے کے عنوان سے پروگراموں کا انعقاد

بین الاقوامی: کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اسلامی بیداری کے ہفتہ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں جن کا مقصد غیر مسلموں کو اسلام کا تعارف کروانا اور اعتراضات کا جواب دینا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے الاکولہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں مسلمان اسٹوڈنٹس کی انجمن ۲۰۱۳ء کے آغاز سے اسلامی بیداری کی ہفتہ وارسرگرمیوں کوشروع کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی بیداری کے ہفتہ کے پروگرام ۲۲جنوری کو شروع ہو کر ۲۵ جنوری تک جاری رہیں گے۔
اسلامی بیداری کے ہفتے کے عنوان سے منعقد ہونے والے پروگراموں کا مقصد غیر مسلموں کو اسلام کا تعارف کروانا اعتراضات کے جوابات اور معاشروں کے مابین بات چیت اور گفتگو کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
اسلامی بیداری کے اس ہفتے کے پروگراموں میں مختلف موضوعا ت پر سیمینارز اور کانفرنسیں منعقد ہوں گی جن میں امریکہ اور اسلامی روابط کونسل کے سربراہ حسام عیلوش اظہار آزادی کے موضوع پر تقریر کریں گے۔
مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ ڈاکٹر مزمل صدیقی جہاد اور فرانسسکو کی اسلامی کونسل کی انتظامی امور کی انچارج زہرہ بیلو اسلام میں عورت کے حقوق کے موضو ع پر تقریر کریں گے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

داعش نے عید قربان کے دن بجائے جانوروں کے انیس ...
ہندوستان میں امام حسين كی ياد میں اہل سنت كی مجالس
ڈیوڈ کیمرون کا حسن روحانی کو فون، ایرانی ایٹمی ...
فرانس کے شہر اسٹرسبرگ میں 30 سال انتظار کے بعد ...
مسجد الاقصی كو نذرآتش كرنے كے سالانہ دن كی مناسبت ...
اسلامی ممالك كو بحرانوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ...
یمن کے معروف قاضی اپنے بیوی بچوں سمیت سعودی حملے ...
نائجیریا کے شیعوں پر ایک بار پھر فوج کا حملہ، کئی ...
انڈونیشیا کے شیعیوں پر شدت پسند وہابیوں کا حملہ
کویت میں «شیعہ - سنی گفتگو مرکز» کا افتتاح

 
user comment