اردو
Saturday 29th of June 2024
0
نفر 0

ماسکو کے اطراف میں آٹھ مساجد کی تعمیر کا فیصلہ

بین الاقوامی:روس کے مسلمانوں نے ماسکو کے اطراف میں مساجد کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے نماز پڑھنے کی سہولت فراہم کر سکیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ ایزوستیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی آرگنائزیشنز کے نمائندے فروری کے مہینے میں ماسکو کے گورنر قائم مقام آندرہ واربیوف کے سے ملاقات کریں گے تاکہ ان سے کم ازکم آٹھ مساجد کی تعمیر کی اجازت لی جا سکے۔
روس کے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ کے مشیر مفتی روشن عباس نے اس روسی روزنامہ سے کہا ہے کہ ہم عنقریب جناب واربیوف سے ملاقات کریں گے ۔ہم زیادہ مساجد کی تعمیر کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ ہر علاقے میں کم از کم ایک مسجد کی تعمیر چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اسلام کے صحیح تصور سے آگاہ کیا جا سکے۔
روشن عباس نے مزید کہا ہے کہ معاشرے کے لوگوں کے اذہان میں یہ چیز موجود ہے کہ یہ مساجد مزدور مہاجروں کے لیے بنائی جا رہی ہیں تاہم یہ سوچ صحیح نہیں ہے۔ مہاجرین تو کبھی یہاں پر ہیں اورکبھی کسی اور مقام پر چلے جاتے ہیں۔ بلکہ یہ مساجد ان مسلمانوں کے لیے بنائی جا رہی ہیں کہ جو وہاں کے مقامی باشندے ہیں اور صدیوں سے اس شہر میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بہرحال مسلمان اپنے ثقافتی مراکز کی تعمیر کا حق رکھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت مسلمان اپنے مذہبی پروگراموں کے انعقاد نماز جماعت اور نماز جمعہ کے قیام کے لیے کرائے پر جگہ لیتے ہیں۔اس وقت صوبہ ماسکو میں تین مساجد موجود ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

داعش نے عید قربان کے دن بجائے جانوروں کے انیس ...
ہندوستان میں امام حسين كی ياد میں اہل سنت كی مجالس
ڈیوڈ کیمرون کا حسن روحانی کو فون، ایرانی ایٹمی ...
فرانس کے شہر اسٹرسبرگ میں 30 سال انتظار کے بعد ...
مسجد الاقصی كو نذرآتش كرنے كے سالانہ دن كی مناسبت ...
اسلامی ممالك كو بحرانوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ...
یمن کے معروف قاضی اپنے بیوی بچوں سمیت سعودی حملے ...
نائجیریا کے شیعوں پر ایک بار پھر فوج کا حملہ، کئی ...
انڈونیشیا کے شیعیوں پر شدت پسند وہابیوں کا حملہ
کویت میں «شیعہ - سنی گفتگو مرکز» کا افتتاح

 
user comment