اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

پیرس کی اسٹن مسجد کے مذہبی اور ثقافتی تشخص کا احیاء

بین الاقوامی:اسلامی کونسل کے عہدیداروں نے پیرس کے اسٹن سنٹ ڈنیز شہر کی میونسپل کمیٹی کے تعاون سے اس علاقے کی مسجد کی تعمیر نو نماز جماعت کے قیام اور اس اسلامی مکان کے مذہبی اور ثقافتی تشخص کو احیاء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کے علاقے سنٹ ڈنیز میں واقع اسٹن مسجد نے ۱۹۹۸ء کو اپنی ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ اس مسجد کے مینار اور گنبد نہیں ہیں اور وسائل کی کمی کے باوجود مسلمان اس جگہ پر نماز جماعت قائم کرتے اور اسلامی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔

اسٹن شہر کے میئر میشل بومال نے انجمن گفتگو کے سربراہ موسی دیالو کے تعاون سے اس مسجد کی تعمیر نو کا آغاز کیا ہے۔اس علاقے میں تقریبا ۲۰۰۰مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں لہذا اس جگہ پر ایک مسجد کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

اسٹن شہر کے مئیر نے اس بارے کہا ہے کہ میں اپنے پورے وجود سے آرزو کرتا ہوں کہ اس مسجد کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام ایک وسیع دین ہے کہ جو دیگر شہریوں کے حقوق کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

افغانستان کے علاقے میرزا ولنگ میں شیعوں کی ...
سید حسن نصراللہ؛ عالم عرب میں حزب اللہ کے خلاف ...
امریکہ،اسرائیل اور وہابی افکار شیعہ اور سنی میں ...
کاروان آزادی پر صہیونی حملہ
کمبوڈیا: اہل سنت کے عالم دین مدینہ منورہ میں حصول ...
بنگلادیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر دوسرے دن بھی ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
بزرگ علما اور مراجع کی شرکت سے قم میں شہدا منی کی ...

 
user comment