اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا سخت رد عمل

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے پر فلسطینیوں نے اپنے سخت ردّ عمل کا اظہار کیا ہے اور فلسطین کی قانون ساز کونسل نے مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کیلئے انتہا پسند صیہونیوں کو دعوت دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطین کی قانون ساز کونسل میں قدس کمیٹی کے تشہیراتی امور کے ترجمان غسان الشامی نے مشرقی بیت المقدس پر قبضے کی 46 ویں برسی کے موقع پر مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کیلئے انتہا پسند صیہونیوں کو دعوت دیئے جانے پر اپنے سخت ردّ عمل کا اظہارکرتے ہو ئے کہا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے کیلئے غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات بدستور جاری ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت نے سنہ 1948 میں اس علاقے کے بعض حصوں پر قبضہ کیا تھا اور پھر سنہ 1967 میں اس کے مشرقی علاقے پر بھی قبضہ کرکے پورے شہر کا کنٹرول  اپنے  ہاتھہ میں  لے لیا اور جب سے ہی وہ ہر سال اس قبضے کی برسی کے موقع پر مراسم برپا کرتی رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ ان دنوں بیت المقدس پر قبضے کے بہانے صیہونیوں کے مسجد میں داخلے کیلئے وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ بھی کررہی ہے۔ فلسطین کی قانون ساز کونسل میں قدس کمیٹی کے تشہیراتی  امور کےترجمان غسان الشامی نے غاصب صیہونی حکومت کے اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات پر خبردار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسجد میں   وسیع پیمانے پرجمع ہوں اور صیہونی حکومت کے اس قسم کے اقدامات کا مقابلہ کریں۔ مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کیلئے  انتہا پسند صیہونیوں کو دعوت دیئے جانے پر عرب و اسلامی  ملکوں کے عوام  اور سیاسی حلقوں نے بھی  سخت رد عمل کا اظہار کیا ہےجبکہ فلسطینیوں کے رد عمل سےاس بات کا پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے مذہبی و اسلامی مقدس مقامات نیز اپنے عقائد کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتے اور سنہ 2000 میں  مسجد الاقصی میں داخل  ہونے سے متعلق اس وقت کے  صیہونی وزیر اعظم ایریل شیرون کے اشتعال انگیز اقدام پر ،جو نئی انتفاضہ کے وجود میں آنے کا با عث بنا فلسطینیوں کے رد عمل نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکام مقدس اسلامی مقامات کی بے حرمتی کرکے چین سے ہرگز  نہیں بیٹھہ سکتے اور انھیںفلسطینیوں کے سخت رد عمل کا سامناکرنا پڑیگا۔ حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت ایک جعلی حکومت ہے جس کی بنیاد ہی جارحیت و جرائم اور قتل و تشدد نیزادیان الہی کی بے حرمتی کرنے پر استوار ہے یہی وجہ ہے کہ  وہ اپنے ناجا ئز وجود کے آغاز سے ہی مقبوضہ فلسطین میں مقدس اسلامی مقامات اور فلسطینیوں کے مکانات  نیز ان کی املاک کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے اور جب سے ابتک وہ سینکڑوں مساجد  کومسمار اور درجنوں دیگر کو نقصان پہنچا چکی ہے اسی پالیسی کے دائرے میں  سنہ 1969 میں انتہا پسند صیہونیوں نے ما ئیکل روہن کی سرکردگی میں صیہونی حکومت سے ہم آہنگ ہوکر ایک منظم منصوبے کے تحت  مسجد الاقصی کو نذر آتش بھی کیا جس میں اس مسجد کو کافی نقصان پہنچا۔ غاصب صیہونی حکومت نے مسلمانوں کے قبلۂ  اول یعنی مسجدالاقصی کو تباہ کرنے کے مقصد سے اس مقدس مقام کے صحن کے نیچے اور اطراف میں کئی سورنگیں بھی کھودی ہیں۔ ان تمام مسائل سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ   مقدس اسلامی مقامات مسمار کرنے کیلئے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات خطرناک شکل  اختیار کرگئے ہیں جبکہ وہ مختلف طریقوں سے فلسطینی علاقوں کو یہودی رنگ دینے کی بھی کوشش کررہی ہے اسی لئے وہ تاریخی مقامات ۔ مکانات اور مسلمانوں کی نشانیاں  مٹانے کے  اپنے خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے۔اس بات کا ماحول تیارکرنے کیلئے اس نے ابھی کچھہ  عرصے قبل بیت المقدس  کی ایسی تصاویر شایع کیں  کہ جن میں مسجدالاقصی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے اور اس مسجد کی جگہ یہودیوں کی ایک عبادتگاہ دکھا ئی گئی تھی اور یہ ایسے میں ہےکہ  مقبوضہ فلسطین کے پارلیمانی انتخابات کے دوران مختلف صیہونی حکام نے گستاخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجدالاقصی کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ اور اپنے جارحانہ عزائم کا خوب چرچاکیا۔ اس سلسلے میں یہودی ہاؤس پارٹی نے مسجد الاقصی کو دھماکے سے اڑائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان تمام مسائل سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ  صیہونی حکام نے کافی  پہلے سے ہم آہنگ ہوکر اس مسجد کو مسمار کرنے کا منصوبہ  بنا رکھا ہے جس نے  صیہونی حکومت کے  خلاف  عالمی رد عمل اور فلسطینیوں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت کو ماضی سے کہیں زیادہ آشکار کردیا ہے۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عید میلاد النبی کے موقع پر جشن و محافل کا اہتمام
نجف اشرف میں حضرت زہرا(س) نامی ایک بڑے صحن کی ...
سعودی وزیر کا نجف اشرف پر اختلاف پھیلانے کا الزام
پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment