بین الاقوامی:شمالی امریکہ کے اسلامی معاشرے کی کوششوں سے ہٹ فورڈ میں اسلام کے تعارف کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔
کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکہ کے اسلامی معاشرے نے اسلام کے تعارف PRNewswire خبررساں ایجنسی شبستان نے
کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کرنے کا اقدام کیا ہے۔
یہ تین روزہ سیمینار۲۵سے۲۷مئی تک امریکہ کے شہرہٹ فورڈ میں منعقد ہے جس میں اسلامی دانشوروں سمیت تقریبا ۱۵ہزار وفد شرکت کر رہے ہیں۔اس سیمینار میں اسلام اور مسلمانوں سے مربوط مختلف موضوعات پرنشستیں منعقد ہوں گی۔
اس کانفرنس کا اصلی موضوع ماڈرن دنیا میں اسلام ہے کہ جس کے ذیل میں کفر علمی اور ماڈرنزم انقلاب میں قرآن کریم کا مقام سیکولرزم اور اسلام جیسے موضوعات پر بھی بحث وگفتگو کی جائے گی۔
ایسنا انسٹی ٹیوٹ کے ایک عہدیدار عظیم خان نے کہا ہے کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد پر امن معاشرے کے وجود کے لیے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مذاکرات کا ماحول ایجاد کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت امریکہ میں تقریبا سترلاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں کہ جنہیں نائن الیون کے واقعہ کے بعد سے اسلام فوبیا کے اقدامات کا سامنا ہے۔
source : http://shabestan.net