اردو
Saturday 21st of September 2024
0
نفر 0

لندن میں شیعوں کے خلاف فرقہ وارانہ لٹریچر کی اشاعت

بین الاقوامی: شیعوں کے خلاف سلفیوں اوروہابیوں کے اقدامات کے بعد انگلستان کی اسلامی کونسل نے لند ن کی سڑکوں پر تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انگلستان کی اسلامی کونسل نے لندن کی سڑکوں پر شدت پسند سلفیوں کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ پیغامات اور لٹریچر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کو اس قسم کے فرقہ وارانہ اقدامات کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔

اس کونسل نے لندن کی سڑکوں پر تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ لٹریچر تقسیم کرنے پر وہابی گروپ کے ایک رکن انجم چوہدری کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

انگلستان کی اسلامی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ہم ہر اس شخص کے خلاف قیام کریں گے جو ہمارے معاشرے میں اختلافات ایجاد کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

اس کونسل نے انگلستان کے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ اس بحران کی آگ کو بھڑکانے میں احتیاط سے کام لیں اور اسے روکیں۔

اس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے شیعہ اور سنی مسلمان آپس میں متحد ہیں اور وہ ایک دوسرے سے مستحکم روابط رکھتے ہیں اور ہم مکمل طور پر سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطی اور عالم اسلام کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں لہذا ممکن ہے یہ مسائل یہاں کے مسلمانوں کی وحدت کے لیے خطرناک ثابت ہوں۔

اسلامی کونسل نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی معاشرے میں باہر سے آئے ہوئےگروپ اپنے منحوس عزائم تک پہنچنے کے لیے اسلامی معاشرے میں اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بنابرایں یہ کونسل انگلستان میں موجود تمام ادیان کے انسٹی ٹیوٹس راہنماوں اور علماء کو ان فرقہ وارانہ اقدامات کے خلاف واضح گفتگو کرنے کی دعوت دیتی ہے۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل: صرف اسرائیل کو داعش سے ...
آل سعود کے خلاف یمنیوں کو حج سے محروم کرنے پر صنعا ...
بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ...
شیخ نمر کی دیت سعودی حکومت کی سرنگونی ہو گی: آیت ...
نیوکاسٹل میں مساجد کے کھلے دروازے کا خیر مقدم
صیہونی فوج نے زخمی فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے ...
ترکی کے شہر ترابزن میں ایک کلیسا کو مسجد میں ...
اردن میں "خواتين كی سماجی سرگرميوں كے بارے میں ...
میانمار میں مسلمانوں کی ناگفتہ بہ صورتحال
افغانستان؛ قندوز میں دو بم دھماکے، دسیوں افراد ...

 
user comment