اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل: صرف اسرائیل کو داعش سے خطرہ نہیں ہے

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل: صرف اسرائیل کو داعش سے خطرہ نہیں ہے

کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ تکفیری نظریات اور اس میں سر فہرست داعش مکمل طور پر صیہونی حکومت کے مفاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں مزاحمت کے شہید کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد پروگرام سے خطاب میں کہا کہ داعش سے صرف صیہونی حکومت کو خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزاحمت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھنی چاہئے اور ہر دن اور ہر گھنٹے ان سے وفاداری کا سبق سیکھنا چاہئے۔
سید حسن نصر اللہ نے لیبیا میں داعش کے ہاتھوں مصر کے قبطی عسیائیوں کے سر قلم کئے جانے کے المیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر انسانی قدم کسی بھی مذہب و منطق میں قابل قبول نہیں ہیں،ہم اس مصیب پر تمام افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے شہدائے مزاحمت کی قربانیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہماری استقامت و کامیابی کے مظہر ہیں۔ سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے جد جہد میں قومی اسٹراٹیجی کا تقاضہ ہے کہ فوج، پولیس اور قانون فافذ کرنے والے ادارے شریک ہوں اور اس مسئلے کے بارے میں گفتگو بھی ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے جد جہد کا مسئلہ اگر چہ تاخیر سے تھا لیکن قابل قبول ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس شروعات میں دہشت گردوں نے لبنانی سرحدوں پر حملہ کیا تو بعض افراد کو یہ توقع تھی کہ حزب اللہ اور حرکت امل کے جوان میدان میں آ جائیں گے، ہم بقاع کے عوام سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ توقع صحیح نہیں ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہمیشہ فوج کو کرنا چاہئے۔
سید حسن نصر اللہ نے داعش کے خود ساختہ خلیفہ کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے لئے اپنے امیر کی تقریری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا اصل ہدف، مکہ اور مدینہ ہے نہ کہ بیت المقدس۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کو اس بارے میں غور وفکر کرنا چاہئے، ابھی داعش نے مکہ اور مدینہ کے لئے اپنا امیر معین کیا ہے، یہ علاقے کی تمام حکومتوں اور قوموں کے لئے شدید خطرہ ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کے لئے متحد ہونا بہت ضروری ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج صیہونی حکومت کے علاوہ پوری دنیا داعش کے خطرے کو محسوس کر رہی ہے کیونکہ داعش جو بھی عمل انجام دیتا ہے وہ سب اسرائیل کے مفاد میں ہوتا ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

برلین میں مجالس عزاء 1431 ھ کی مختصر رپورٹ
یمن: تحریک انصاراللہ کا عبوری حکومت کی تشکیل کا ...
پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كرنے والے ...
امریکی مساجدمیں ائمہ جماعات کی شدید کمی کا بحران ...
دين اسلام، ليبيا ميں قانون کي بنياد ہوگ
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور لیڈر کو سزائے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
اسلام آباد؛ امام بارگاہ باب العلم پر دھشتگردانہ ...
القدس میں عنقریب ایک مسجد کا افتتاح

 
user comment