اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی تجلی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کے انچارج محمد حسین عبداللہی نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ایران کی مساجد کے ثقافتی وآرٹ مراکز کی اعلی کمیٹی اور صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس کے توسط اور اس صوبے کے محکمہ اسلامی ثقافت وگائیڈنس اور امام رضا علیہ السلام نامی ثقافتی وآرٹ فاونڈیشن کے تعاون سے یہ علمی وتحقیقاتی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس سیمینار کے اہداف ومقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد رضوی تعلیمات کی ترویج ائمہ معصومین علیہم السلام خصوصا امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے مخصوص ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ معاشرے کی سلامتی میں نماز اور مسجد کے کردار کی طرف توجہ دینا اور رضوی تعلیمات میں نماز اور مسجد کا دوبارہ جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے اس سیمینار کے لیے مقالہ جات کے ارسال کرنے کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین اپنے مقالہ جات کے خلاصہ جات اور خود مقالوں کو۲۱جون سے ۱۶اگست تک صوبہ خراسان رضوی کے مساجد سنٹرز کے مرکزی آفس میں ارسال کر سکتے ہیں کہ جس کا ایڈریس یہ ہے مشہد مقدس میدان صاحب الزمان(عج)صاحب الزمان ۱۴مجتمع فرھنگی وھنری صاحب الزمان(عج)،طبقہ ۳۔
انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ مزید معلومات کے لیے شائقین اس نمبر05117288040 یا اس سائٹ ww.mehrab8.comپر رجوع کر سکتے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے ماہ مبارک کی بھی احترام نہیں کی/ یمن ...
شیعه کے ہاتھ کا ذبیحہ کهانا حرام اور عیسائیوں کا ...
علامہ ناصرعباس جعفری کا شیخ باقرالنمر کی شہادت ...
بنگلا دیش نے سرحد پر باردوی سرنگیں بچھانے پر ...
اعش نے ایک جاپانی یرغمالی کو ہلاک کر دیا
یوم قدس کے موقع پرعراق، شام، لبنان، نائیجیریا، ...
ایران کے شہر رشت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر ...
یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...

 
user comment