اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ یزد کی رپور ٹ کے مطابق رمضان المبارک کی مناسبت سے یزد شہر میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح ہوا ہے جس میں قرآنی علوم ادعیہ خاندان بچوں اور نوجوانوں کے موضوعات پر مشتمل تقریبا دو ہزار جلد کتابیں رکھی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ قرآنی علوم کی اس نمائش کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی مصنوعات اسلامی سافٹ وئیرز مختلف قرآنی قلم قرآنی آیات اور ادعیہ سے مزین سائن بورڈز اور بچوں کی فکری گیمز بھی رکھی گئی ہیں۔

کتابوں کی یہ نمائش رمضان المبارک کے اختتام تک صبح ۹بجے سے رات دس بجے تک یزد کے بعثت امام بارگاہ میں جاری رہے گی اوراس میں رکھی گئی کتابیں ۵۰فی صد کی رعایت سے فروخت کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یزد کے کمشنرسیفی صوبہ یزد کے شعبہ آرٹ کے سربراہ امامی میبدی اور صوبہ کے محکمہ اسلامی ثقافت کے شعبہ ثقافتی امور کے مشیر مفیدی نے اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment