تکفیریوں نے علاقے سے ایک ایم این اے کے انتخاب کے بعد سابقہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے اور محرم میں ہنگو میں سیدالشہداء علیہ السلام کے جلوس عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا اعلان کیا تھا چنانچہ آج صبح انھوں نے ہنگو کے نواح میں دو شیعہ بھائیوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔
اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے آج صبح ہنگو کے نواحی گاؤں میں کھیتوں کو سیراب کرنے کی غرض سے گھر سے نکلنے والے سگے بھائیوں سید طہّار الحسن و سید علیم الحسن کو گولی مار کر شہید کردیا۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے پہلے ہی محرم الحرام میں بدامنی پھیلانے اور محرم میں عزاداران حسینی کے جلوس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی نگرانی میں شیعہ اور سنی عمائدین کے درمیان ہونے والے تمام سابقہ فیصلے اور معاہدے منسوخ ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنگو کے ایک علاقے سے ایک ممبر پارلیمان کے انتخاب کے وقت سے جاری ہے لیکن حکومت کی طرف سے تکفیری شر پسندوں کی اس دھمکی کو اہمیت دینے کی ضرورت محسوس نہيں کی گئی تھی جس کے نتیجے میں محرم کی آمد پر ہی دہشت گردوں نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنا کر علاقے کی پرامن فضا کو ایک بار پھر آلودہ کرکے رکھ دیا اور علاقے کے عوام نے اس مذموم اقدام کو محرم میں دہشت گردوں کے مزید اقدامات کی تمہید قرار دیا ہے۔
source : abna