اردو
Saturday 29th of June 2024
0
نفر 0

ایران میں یہودی برادری کی طرف سے جنیوا مذاکرات کی حمایت

 ایران میں یہودی برادری کی طرف سے جنیوا مذاکرات کی حمایت

 

 

ایران کی یہودی برادری نے جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے انعقاد کے موقع پر ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کی حمایت میں اجتماع کیا 

 

ابنا: ایران کی یہودی برادری نے جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے انعقاد کے موقع پر ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کی حمایت میں اجتماع کیا۔ 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تھران میں آباد یہودی برادری کی ایک بہت بڑی تعداد نے آج دارالحکومت تھران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر ایران کے پر امن جوہری پروگرام اور ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ ایران کی یہودی برادری نے اپنے اس اجتماع میں اپنے ہاتھوں میں اپنی مقدس کتاب تورات لے رکھی تھی اور اس موقع پر اپنی کچھ مذہبی رسومات ادا کیں اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملت ایران کے ایک جز کے عنوان سے ایرانی یہودی ،ایران کی توحید پرست قوم کے ساتھ صدیوں پرانی باہمی زندگی گزارنے اور پیارو محبت کے ساتھ رہنے پر فخر کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ایران کی یہودی برادری وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری، نگہداری اور اس کے استعمال کو حرام قرار دینے پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی فتوے  پر افتخار کرتی ہے اور پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملت ایران کے مسلمہ حقوق کی حمایت کرتی ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

داعش نے عید قربان کے دن بجائے جانوروں کے انیس ...
ہندوستان میں امام حسين كی ياد میں اہل سنت كی مجالس
ڈیوڈ کیمرون کا حسن روحانی کو فون، ایرانی ایٹمی ...
فرانس کے شہر اسٹرسبرگ میں 30 سال انتظار کے بعد ...
مسجد الاقصی كو نذرآتش كرنے كے سالانہ دن كی مناسبت ...
اسلامی ممالك كو بحرانوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ...
یمن کے معروف قاضی اپنے بیوی بچوں سمیت سعودی حملے ...
نائجیریا کے شیعوں پر ایک بار پھر فوج کا حملہ، کئی ...
انڈونیشیا کے شیعیوں پر شدت پسند وہابیوں کا حملہ
کویت میں «شیعہ - سنی گفتگو مرکز» کا افتتاح

 
user comment