پیدائشی طور پر نابینا بچی کو عاشور کے دن امیر المومنین (ع) کے حرم میں شفا ملی اور اللہ تعالی نے سید الشہداء اور مولائے کائنات کے صدقے میں اسے بینائی عطا کی
پیدائشی طور پر نابینا بچی کو عاشور کے دن امیر المومنین (ع) کے حرم میں شفا ملی اور اللہ تعالی نے سید الشہداء اور مولائے کائنات کے صدقے میں اسے بینائی عطا کی۔
نجف اشرف کے علاقے الانصار کی رہنے والی نو سالہ بچی ’’زہرا علی قاسم‘‘ جو عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیے اپنے ماں باپ کے ہمراہ مولائے کائنات کے حرم میں مشرف ہوئی کہ زیارت کے دوران اس نے محسوس کیا کہ کسی چیز نے اس کے سر کو محکم طریقے سے پکڑا ہے اور اس کے بعد اس نے اپنی آنکھوں کے سامنے لال رنگ کا ایک نور مشاہدہ کیا اور پھر اپنے ماں باپ سمیت تمام چیزوں کو پہلی مرتبہ نو سال کی عمر میں دیکھا۔
source : abna24