اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

علاقے میں عوام کے قتل عام میں امریکہ کا ہاتھ ہے

آیت اللہ جنتی نے سعودی عرب کے بدعنواں حکام اور فوجیوں کے ہاتھوں بحرین کےعوام کے قتل عام کی مذمت کی۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ علاقے میں مختلف جرائم میں ملوث ہے اور امریکہ ہی علاقے میں خونریزی کا ذمہ دارہے۔ آیت اللہ جنتی نے بحرین کے عوام کے قتل عام کو نہایت دلخراش واقعہ قراردیا اور کہا کہ بحرین کی اکثریت جو کہ شیعہ ہے حکام کے ہاتھوں اپنے حقوق کی پامالی پر احتجاج کرتےہوئے سڑکوں پر نکل آئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بحرین کی حکومت عوام کے انقلاب کے نتیجے میں سرنگونی کے دہانے پرپہنچ گئی تو اس نے ریاض اور ابوظبی سے لشکرکشی کا مطالبہ کیا جس کے بعد سعودی عرب اور ابوظبی نے بحرین کے ا نقلابیون کو کچلنے کےلئے فوجی مداخلت کی۔خطیب جمعہ تہران آیت اللہ جنتی نے تمام مسلمانوں، علماے اسلام ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور اسلامی حکام سے اپیل کی کہ بحرین کے عوام کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے حقوق حاصل کرسکیں۔ آیت اللہ جنتی نے لیبیا میں بھی عوامی تحریک کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ لیبیا کی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد ڈاکٹیٹر قذافی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں لیبین عوام کے قتل عام کوروکنے کےلئے ناکافی ہے۔ انہوں نے جاپان کے حالیہ زلزلے کو تباہ کن قراردیتےہوئے کہا کہ سب کو ملک کر جاپان کی حکومت کی مدد کرنی چاہیے تاکہ متاثرہ افراد کی کمک کی جاسکے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علاقے میں عوام کے قتل عام میں امریکہ کا ہاتھ ہے
کاظمین میں کار بم دھماکہ،21 افراد شہید اور35 زخمی
سعودی یلغار کے خلاف صنعا میں عظیم مظاہرہ
مصر کے دار الافتاء کا فتویٰ: ’’سعودی مفتی گمراہ ...
ہندوستان میں اسلامی يونيورسٹی الكاظمیہ كا افتتاح
حجاب خواتین کا حق ہے اگر چھینا جائے تو اس پر عالمی ...
قرآن جلانے کے منصوبے پر وہائٹ ہاوٴس کا اظہار ...
امریکہ کی جنگی دھمکیوں کا مقصد ایرانی حکام کی ...
سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی مسجد امام رضا(ع) پر ...
اس بار کینیڈین کارٹونسٹ نے اسلامی حجاب کی توہین ...

 
user comment